نیویارک :امریکہ میں جنسی بے راہروی کی ایک نئی حیران کن کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں دو ہم جنس پرست لڑکیوں نے ایک ہی وقت میں ایک لڑکے سے بیاہ رچا لیا ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ کیسی بروکس باﺅلنگ اور 24سالہ ڈیلس کی سات سال قبل انسٹاگرام کے ذریعے ملاقات ہوئی . ڈیلس ایریزونا اور کیسی فلوریڈا میں رہتی تھی. چنانچہ اکٹھے رہنے کے لیے ڈیلس کیسی کے پاس فلوریڈا منتقل ہو گئی.

تب سے دونوں اکٹھی رہ رہی تھیں کہ دو سال قبل ان کی ملاقات کیسی کے بچپن کے 24سالہ دوست میتھیو کے ساتھ ہوئی . کیسی اور میتھیو سکول میں اکٹھے پڑھتے رہے تھے. ان کی دوبارہ ملاقات پر ڈیلس بھی میتھیو کے قریب آ گئی اور تینوں میں اکثر ملاقاتیں شروع ہو گئیں اور پھر کیسی اور ڈیلس نے بیک وقت میتھیو کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا. کیسی کا کہنا تھا کہ ”میتھیو کے ساتھ ملاقاتیں شروع ہونے پر مجھے احساس ہوا کہ جیسے میں اس کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہوں.

دوسری طرف ڈیلس بھی اس کے ساتھ اکثر ملاقات کرنے اورگھومنے پھرنے لگی تھی. ایک بار جب ہم تینوں اکٹھے تھے تو میں نے اس موضوع پر بات کی اور تینوں نے ہی ہمیشہ کے لیے اکٹھے رہنے پر اتفاق کیا اور کچھ عرصے بعد ہم نے شادی کر لی. اگرچہ ہماری شادی قانونی اعتبار سے جائز نہیں ہے تاہم فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹی کی جس کمیونٹی میںہم رہتے ہیں وہ بہت کھلے دل و دماغ کی ہے جس نے اس انوکھے تعلق میں ہماری حوصلہ افزائی کی.اس رشتے پر ہم تینوں بہت خوش اور مطمئن ہیں.“