10جنوری سے منماڑ-ممبئی سی ایس ایم ٹی- منماڑ راجیہ رانی ایکسپریس کو ناندیڑ تک توسیع

ناندیڑ:7۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ریلوے بورڈ نے ٹرین نمبر 22102/22101 منماڑ-ممبئی سی ایس ایم ٹی-منماڑ راجیہ رانی ایکسپریس کو ناندیڈ تک توسیع کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ ٹرین کو ایک نیا نمبر 17611/17612 دیا گیا ہے اور حضور صاحب ناندیڑ-ممبئی سی ایس ٹی ایم تک چلے گی۔اسی مناسبت سے ، ٹرین نمبر 17611 حضور صاحب ناندیڑ-ممبئی سی ایس ٹی ایم 10 جنوری 2020 کوناندیڑریلوے اسٹیشن سے روزانہ 22.00 بجے روانہ ہوگی۔ اگلے دن صبح 10.07 بجے ممبئی پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں ٹرین کا نمبر 17612 ممبئی CSMT – ناندیڈ ایکسپریس 11 جنوری 2020 کو شام 18.50 بجے ممبئی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 07.20 بجے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

یہ ٹرین پورنا ، پربھنی ، مانوت روڈ ، سیلو ، پرتور ، جالنہ ، اورنگ آباد ، لاسور ، روٹیگاو¿ں ، منماڑ ، ناسک روڈ ، دیوالی ، ایگت پوری ، کسارا ، کلیان ، تھانہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔ اس ٹرین کے اوقات حسب ذیل ہے۔

نئی ناندیڑ – ممبئی ٹرین میں کم از کم 12 کوچس کی سہولت نہ ہونے پر مراٹھواڑہ پرواسی سنگھٹنا کاریل روکو احتجاج کا اشارہ

پربھنی:7۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز) 10 جنوری سے شروع ہونے والی نئی ناندیڑ-ممبئی راجہ رانی ایکسپریس ، مراٹھواڑہ سے صرف 7 کوچیں بھرے گی۔جس کی مذمت کرتے ہوئے ٹرین کو بارہ کوچس مہیاکروائیں ورنہ مراٹھواڑہ پرواسی سنگھٹنا ریل روکو احتجاج کرے گی اس طرح کااشارہ دیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ ریلوے کے دفتر کو ایک یادداشت بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مراٹھواڑہ سے ممبئی جانے کیلئے ایک ٹرین چلانے کیلئے عرصہ دراز سے مطالبہ کیاجارہاتھا جس کے بعد 10 جنوری سے مذکورہ ناندیڑ سے چلانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

لیکن ٹرین میں 17 کوچیں ہیں ، نئی ناندیڑ – ممبئی سپر فاسٹ راجہ رانی ایکسپریس میں 17 کوچس میں سے دس کوچیس بند رہیں گے اور صرف سات کوچس والی ٹرین منماڑ تک چلے گی۔جیسے ہ اس بات کی اطلاع سنگھٹنا کو ملی انھوں نے محکمہ ریلوے کو میمونڈم روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ ٹرین میں کم از کم سات سلیپر ‘دو جنرل ‘دو ائیرکنڈیشن اور ایک لیڈیزڈبہ سمیت بارہ کوچس نصب کئے جائیں۔اگراندرون پندرہ یوم کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاتو پربھنی ریلوے اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج کااشارہ پرمراٹھواڑہ پرواسی سنگھٹنا کے میگھ راج راجیندر منڈے ، سریش نائک ووڈے ، ہرشد شاہ ، شانتو دوئی فوڑے ، رتیش جین ، کرن چڈاور ، راج گوپال کالانی ، راج گوپال کلاانی ، کیدار جادھو ، قدیرلالہ ہاشمی ، ودیگر نے دیا ہے۔

بافنا تا دیگلورناکہ سمیت شہر میں نئے اووربریج کیلئے تجاویز تیارکرنے اشوک چوہان کی ہدایت

ناندیڑ:7۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے درہم برہم ٹرافک نظا م کوبہتربنانے کیلئے کچھ مخصوص مقامات پرایک پول کے اووربریج تعمیر کرنے کی تجویز محکمہ تعمیرات عامہ کو تیار کرنے کی ہدایت ریاستی وزیر تعمیرات عامہ اشوک چوہان نے گزشتہ رو ز اجلاس میں دی ۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر شہر کے بافنا تا دیگلورناکہ تک ‘ وزیرآبادچوک تا کلا مندر ‘ شیواجی نگرتا آئی ٹی آئی اور اسنہہ نگر تا راج کارنر کے درمیان ایک پول کا کم از کم جگہ میں کتنے اووربریج تعمیر کئے جاسکتے ہیں اس کامطالعہ میونسپل کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی محکمہ مشترکہ طور پر کرکے اسکی رپورٹ پیش کرے اورحکومت سے فی الفور فنڈمنظورکروانے کی کوشش کایقین دلایا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading