1. ناندیڑ:گوئند کوکلوار حملہ معاملے کے تینوں ملزمین کی پولس کسٹڈی میں توسیع – 2-ناندیڑ:نوازائیدہ بیٹی کی موت کے بعدماں نے پھانسی لے لی- 3.ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ناندیڑڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کا 13نومبر کواجلاس

ناندیڑ:نوازائیدہ بیٹی کی موت کے بعدماںنے پھانسی لے لی
ناندیڑ:11 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)دو دن قبل ہی ڈیلیوری ہونے کے بعد نوزائیدہ بیٹی کی موت کے صدمہ میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی ۔یہ واقعہ شنکر نگر اسرجن میں رونماہوا ۔قندہا ر تعلقہ کے موضع واکرڈ کی متوطن سوریہ کانت ناگوراو جادھو فی الحال ناندیڑکے اسرجن کے شنکر نگرمیں قیام پذیر ہے ۔سوریہ کانت کی بیٹی جئے شری اودھو مورے کی بیٹی ڈیلیوری کیلئے ایک ماہ اسرجن آئی تھی۔دو دن قبل ہی جئے شری مورے کی نوزائیدہ بیٹی کی موت ہوگئی تھی جس کی وجہہ سے وہ ردلبرداشتہ ہوگئی۔ اس کے علاوہ جئے شری کاشوہر یاسسرال سے کوئی بھی فرد ملنے نہیں آیاجس سے بھی وہ تنہا ہوگئی تھی ۔اس لئے والد کے گھر میں 8نومبر کی شب دس بجے جئے شری نے سیلنگ فین سے پھانسی کاپھندہ باندھ کرخودکشی کرلی ۔ا س معاملے میں دیہی پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ناندیڑڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کا 13نومبر کواجلاس
ناندیڑ:11 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ناندیڑ ڈویژن حدود کے تمام ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس اس 13 نومبر کو دوپہر دو بجے بچے ریلوے ڈویژنل دفتر ناندیڑ میں منعقد کیا ہے ۔اس میٹنگ میں اورنگ آباد ہنگولی ‘نگر سول کے علاوہ ناندیڑ۔ ممبئی نئی ٹرین کے علاوہ ناندیڑ۔پونہ مزیدایک گاڑی کے نظام الاوقات کو تبدیل کرکے ایک نئی گاڑی شروع کرنے کا مطالبہ ہنگولی کے پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے کیا ہے۔ اس اجلاس کے ضمن میں میں ہیمنت پاٹیل نے مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل سے ملاقات بھی کی ہے ہرا نہیں مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم بھی پیش کیا تھا جس کے تحت ناندیڑ۔ اورنگ آباد کے درمیان زیادہ ٹرینیں چلانے کو منظوری بھی دی گئی تھی تھی اس کے علاوہ وہ ہنگولی ۔ورنگ آباد ۔نگر سول ایک نئی ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔جس کا نظام الاوقات بھی مسافروں کی سہولت کے مطابق تیار کیا جائے گا ۔ناندیڑ تا ممبئی نئی ٹرین کامعاملہ زیرالتوا ہے۔جس کی وجہ سے ممبئی جانے والے مسافروں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہےں دیوگیری ایکسپریس اور نندی گرام ایکسپریس مکمل طور پرفُل ہونے سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ مسافروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہنگولی ضلع کہ تقریبا دس ہزار سے زائد خاندان مختلف تہواروں کے لیے مراٹھواڑا میں اپنے مقامات پر واپس آتے ہیں ہیں لیکن انہیں عین تہواروں کے موقع پرریزرویشن نہ ملنے سے کافی مشکلات درپیش ہوتی ہے ہے اس لیے ناندےڑ سے ممبئی کیلئے مزید ایک ٹرین چلانے کی ضرورت ہے۔

ناندیڑ:گوئند کوکلوار حملہ معاملے کے تینوں ملزمین کی پولس کسٹڈی میں توسیع
ناندیڑ:11 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کارکن گوئند کوکلوار پرقاتلانہ حملہ کرنے والے تینوں ملزمین کی پولس کسٹڈی ریمانڈ میں فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ جی ایس پھلجڑے نے دو یوم کی توسیع کردی ہے اس موقع پرپی آئی پردیپ کاکڑے کودوران تفتیش کئی انکشا ف کاعلم ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ 17اگست کو وینکرکالونی میں گوئند کوکلوار کو انکے دفتر کے باہر ریوالورسے فائرئنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی ۔اس حملہ میں زندہ بچ گئے او رانھیں فی الفور ممبئی منتقل کیاگیاتھا اور آج بھی یہاں زیر علاج ہے ۔پولس نے ابتداءمیں بجرنگ عرف یودھا بھیم راو نرواڑے ‘اورراجو دیوراو راوت کوگرفتار کیاگیاتھا اسکے بعد پولس کوفائرئنگ کرنے و الے ملزمین کی تلاش تھی اورحال ہی میں گروچرن سنگھ عرف لکی گل اور سید نجی الدین عرف گڈو سید منیر الدین 38 سال کو گرفتار کرنے میں پولس کوکامیابی ملی تھی ۔آج پی آئی پردیپ کاکڑے ‘ پولس حوالدار وکرم واکڑے ‘ مانڈوکر ‘ پولس ملازم گنگارام جادھو ‘ حبیب چاوس راجیش مانے ‘شیخ خواجہ ‘اعظم دیشمکھ نے ملزمین کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا ۔عدالت میں پی آئی کاکڑے نے کہا کہ ہرویندرسنگھ عرف رندا نام کامجرم ان افراد کو پیغام پہنچا رہاتھااوراسکی باتوں پرعمل کرکے یہ دونوں کھنڈنی مانگتے ہیں اوراگرانکار کیاتوفائرئنگ کردی جاتی ہے۔اسطرح کے بیشتر معاملات ناندیڑ میںرونما ہوئے ۔اس ضمن میں انکی تفتیش جاری ہے اورعدالت کے روبرواسکا انکشاف کیا جائے گا۔ اسلئے مزید تحقیقات کیلئے ملزمین کی پولس کسٹڈی ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔ملزمین کی جانب سے وکلاءراجو کلکرنی ‘ملند لاٹھکراور سمیر کلکرنی نے موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولس کسٹڈی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بحث کے بعد جج پھلجڑے نے گروچرن سنگھ عرف لکی ورر سید نجی الدین عرف گڈو اورموہن پوار کو13نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں