• حضرت مولانا الحاج عبد الحئی صاحب مفتاحی کے جنازے میں سو گواروں کا جم غفیر

• بہادر گنج قصبہ میں سوگ کی لہر ، بند رہی دکانیں•ہزاروں کی تعداد میں موجود رہے مولانا صاحب کے چاہنے والے
بہادرگنج غازی پور ۔( یوپی.)قصبہ کے بزرگ عالم دین امام و خطیب حضرت مولانا الحاج عبد الحئی صاحب مفتاحی رحمۃاللہ علیہ کا جمعرات کی رات انکے مکان پر انتقال ہوگیا تھا ۔ جس کی خبر سنتے ہی اسلامک دنیا کے ساتھ ساتھ پورے مشرقی یوپی میں سوگ لہر دوڑ گئی ! جمعہ کو انکے مکان پر لوگوں کا تانتا لگا رہا ۔ جمعہ کی شام ہزاروں افراد نم آنکھوں کے بیچھ انکے نماز جنازہ کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ! نگر کے امام صاحب کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھےانکے آخری دیدار کے وقت ہزاروں چاہنے والے موجود رہے گاندھی میموریل انٹر کالج کے میدان میں جنازے کی نماز ادا کی گئی اور تدفین بگھ مروا قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے ! اس
64320909_2023322707976466_114785835664015360_nموقع پر نگر کے برزگوں نے کہاں کہ آج ہمارا قصبہ ایک سرپرست کھو دیا جسکی بھرپائی مشکل ہے انہوں نے ہمیشہ سادگی اور بھائی چارہ اتحاد کی تعلیم دی ! نوے سالہ امام صاحب کی ہندو مسلم میں عزت تھی ہر قوم کے لوگ انکو ادب احترام سے دیکھا جاتا تھا جسکی وجہ سے پورا دن آخری دیدار کے وقت لوگوں کا تانتا لگا رہا ! قصبہ واسیوں اور بنکروں نے اپنے کاروبار بند رکھا اور جمعہ کی نماز میں انکی مغفرت کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر جنازے میں آنے جانے میں کوئی مشکل نہ ہو اس کے لئے نگر کی پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ عوام لوگوں نے بھی انتظام کیا گیا تھا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading