یکم ؍ محرم سے بین الاقوامی معتمرین کے احیاء کا اعلان

ہندوستان ، پاکستان کے بشمول 9 ممالک کیلئے مشروط اجازت
ریاض : سعودی عرب نے یکم ؍ محرم 1443ہجری سے بین الاقوامی عازمین عمرہ کو اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے تمام ممالک کو راست فلائیٹس بھیجنے کی اجازت دیدی ہے ۔ تاہم 9 ممالک پر پابندی عائد رہے گی جن میں ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، مصر ، ترکی ، ارجنٹینا، برازیل، ساوتھ افریقہ اور لبنان شامل ہیں۔ ان ممالک کے معتمرین کیلئے مملکت میں داخلہ سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14 دن کا کورنٹائن لازمی ہوگا۔ عازمین عمرہ کیلئے یہ بھی لازمی ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف فائزر، ماڈرنا، ایسٹرازینیکا یا جانسن اینڈ جانسن کا مکمل ڈوز لینا ہوگا۔ عمرہ کیلئے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو اجازت ہوگی۔ عازمین عمرہ کیلئے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی کسی ایکریڈیٹ عمرہ ایجنسی کے ذریعہ آئیں۔

Leave a comment