یو پی میں بی جے پی کو 3 سیٹیں ملنا بھی محال: شریواستو

پریاگ راج: 29 اپریل(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی ترجمان کے کے سریواستو نے کہا کہ بی جے پی سترہویں لوک سبھا سیٹ میں اترپردیش میں 73 نہیں صرف تین سیٹ کو ترس جائے گی۔مسٹر سریواستو نے پیر کو کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات کا خمار شاید بی جے پی سے اترا نہیں ہے۔ پھولپور، گوکھپور اور کیرانہ کا حشر ہوسکتا ہےیاد ہو، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ضمنی انتخابات میں اتحاد نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کردیا تھا۔
انہوں نے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے اتحاد کو ’’ٹھگ گٹھ بندن‘‘ کہنے پر کہا کہ ایس پی کا تین پارٹیوں سے اتحاد ہے جبکہ بی جے پی نے 38 پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے یہ تو ’’جھوٹوں کا گٹھ بندھن‘‘ ہے۔
ریاستی ترجمان نے کہا کہ اس انتخاب میں یو پی اتحاد بی جے پی کو اپنی طاقت کا احساس کرائے گا۔ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں 73 سیٹیوں پر بی جے پی نے جیت کا پرچم لہرایا تھا لیکن اس بار 3 سیٹوں کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading