یو پی ضمنی انتخابات: انتخامی مہم اختتام پذیر، ووٹنگ کل

لکھنؤ: اترپردیش میں 11 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم گزشتہ روز شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ ان تمام سیٹوں پر 21 اکتوبر کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی پوری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور انتخابی اہلکار کو ان کے متعینہ پولنگ سنٹر کے لئے روانہ کیا جاچکا ہے۔ یہ انتخابات سنٹرل فورس کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔ 11سیٹوں کے لئے کل 110 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ان گیارہ سیٹوں میں سے 9 بی جے پی کے پاس تھیں۔ رامپور سیٹ پر سماج وادی پارٹی اور جلال پور سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کا قبضہ تھا۔

ریاست کی جن گیارہ اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں جلالپور ،پرتاپ گڑھ، رامپور، لکھنؤ کینٹ، گنگوہ، مانکپور، بلہا، اگلاس، زید پور، گوند نگر اور گھوسی سیٹیں شامل ہیں۔گھوسی سے جیتو بھاگو چوہان کو بہار کا گونر بنائے جانے جبکہ دیگر سیٹوں سے جیتے اراکین اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ایس پی صدر اکھلیش یادو اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے خود کو ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم سے دور رکھا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے آج انتخابی مہم کے آخری دن رامپور میں پرچار کیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading