یوگی حکومت میں جبریہ ریٹائرمنٹ کا عمل شروع، بریلی کے 25 پولس اہلکاروں کو نوٹس جاری

بریلی: اترپردیش پولیس میں بریلی رینج انتظامیہ نے اس قسم کے اپنے پہلے ایکشن میں کانسٹیبل و انسپکٹر سمیت 25 پولیس اہلکار کو جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا ہے۔انتظامیہ نے یہ قدم یوپی پولیس کے رول56 اور وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی جی آفس سے جاری سرکلر پر عملدرآمد کے طور پر اٹھا یا ہے۔

ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے پوپی پولیس میں بریلی رنج کے تحت آنے والے چار اضلاع کے سات سب انسپکٹر/انسپکٹر اور 18 پولیس اہلکار کے خلاف جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔مسٹر پانڈے نے بتایا کہ جن پولیس اہلکار کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے ان کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کے خلاف بد انتظامی کے معاملات زیر التوا ء تھے۔

مسٹر پانڈے نے مزید کہا کہ یہ کاروائی ان پولیس اہلکار کے خلاف بھی کی گئی ہے جو جسمانی طور سے پولیس ملازمت کے لئے فٹ نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان اہلکاری کی جبری سکبدوشی سے ان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ان کو ریٹائرمنٹ کی مراعات حاصل ہوں گی ساتھ میں ہی تین مہینے کی تنخواہ بھی دی جائےگی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading