سون بھدر:(ایجنسیز)اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے گھوراول علاقے میں بدھ کو زمینی تنازعہ کے حوالے سے دوگروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں تین خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت کافی نازک ہے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ موریہ گاو¿ں کے پردھان اور مقامی افراد کے درمیان ہوا جو تقریبا ایک گھنٹوں تک جاری رہا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا اہم سبب زمینی تنازعہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے سینئر پولیس افسران موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں۔ کشیدگی کے مدنظر جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ضلع مجسٹریٹ انکت اگروال نے بتایا کہ زمینی تنازعہ کو لے کر یہ حادثہ ہوا ہے۔ صبح کچھ لوگ کھیت جوتنے گئے تھے اس کے بعد دوسرے فریق نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے بعد گولی باری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں گرام پردھان کا نام بھی ا? رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر کپتان اور ایس ڈی ایم موجود ہیں۔ جانچ کے بعد ہی صورت حال واضح ہو پائے گی۔(بہ شکریہ اردو نیوز18)