بستی، 5 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں بستی سونہا علاقے میں كوارنٹین کے مقام سے فرار ہونے والے بہار کے دس مزدوروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سونہا تھانہ علاقہ کے بھا ن پور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بنائے گئے کیمپ میں كوارنٹین کئے گئے بہار کے 10 مزدور گزشتہ رات چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔
انہوں بتایا کہ بھان پور علاقے کے حلقہ لیکھ پال وشنو چندر چودھری نے بہار میں جہان آباد کے گن پورا کے سنٹو کمار، جے پرکاش، رامانند، رنجیت کمار، ونود کمار، سریش بند، رودل بند، دیو آنند بند اور کانی دل بند کے خؒاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے.