پاکستان میں اپریل کے اواخر تک کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے

اسلام آباد ، 5 اپریل ( یواین آئی ) پاکستان میں اپریل کے اواخر تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے ۔ یہ خدشہ پاکستان کی نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن وزارت نے سپریم کورٹ میں سونپی رپورٹ میں ظاہر کیا ہے ۔ پاکستان میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے اواخر تک کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار تجاوز کر سکتی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2392 مریضوں کے لیے انتہائی نگرانی کی ضرورت ہوگی جبکہ 7024 شدید طور سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 41482 مریض ایسے ہوں گے جو معمولی متاثر اور انہیں گھریلو قرنطینہ کی ضرورت ہو گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تخمینہ دیگر ممالک اور یورپی ممالک کی 35 دن کی صورتحال کی بنیاد پر لگایا گیا ہے ۔ فی الوقت پاکستان میں 2835 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں ، جبکہ 42 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading