لکھنو۔اسبملی انتخابات میں پرتاپ گڑھ صدر سیٹ پر بی جے پی – اپنا دل اتحاد نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے ۔ یہاں اپنا دل امیدوار راج کمار پال نے تقریبا 30 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ، لیکن پرتاپ گڑھ کا یہ ضمنی الیکشن اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کی کارکردگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے ۔
دراصل اے آئی ایم آئی ایم کے اسرار احمد اس الیکشن میں 19662 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ کانگریس امیدوار چوتھی اور پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن لڑ رہی بی ایس پی پانچویں پوزیشن پر رہی ۔ بتادیں کہ اترپردیش میں گزشتہ سال ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھی اے آئی ایم آئی ایم نے بی ایس پی اور ایس پی کو چونکاتے ہوئے فیروز آباد نگر نگم میں دوسری پوزیشن پر اپنی جگہ بنائی تھی ۔