اترپردیش کے پریاگ راج سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان یہاں کے ایک اسپتال پر بلڈ پلازما کے بجائے موسمبی پھل کا رس فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اجس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

جس اسپتال میں یہ معاملہ ہے اسے اب سیل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد محکمہ صحت نے یہ کارروائی کی۔ یہ جانچ ڈاکٹر اے کے تیواری کی قیادت والی ٹیم نے کی۔ یہاں کے مریضوں کو اب دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک کا بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے اس پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
On October 19, a dengue patient died in #UP’s hospital post-treatment. The family claims that the patient allegedly transfused fruit juice instead of ‘#Plasma’. On the other hand, hospital authorities have denied all the allegations. Watch#uttarpradeshnews #prayagraj pic.twitter.com/xv2q0yaPdQ
— Mirror Now (@MirrorNow) October 21, 2022
اس سے متعلق ایک ویڈیو ٹوئٹر پر بھی چل رہی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ معاملہ پریاگ راج کے جھلوا میں گلوبل ہسپتال کا بتایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ یہاں داخل مریض کو بلڈ پلازما کے بجائے موسمبی پھل کا جوس چڑھایا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ مریض کی موت 19 اکتوبر کو ہوئی۔ اسے 17 اکتوبر کو وہاں داخل کرایا گیا تھا۔
کچھ مشتبہ افراد زیر حراست
اس معاملے پر آئی جی پریاگ راج راکیش سنگھ کا بیان آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو جعلی پلازمہ فراہم کرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ چند روز قبل ایک جعلی بلڈ بینک کا بھی پردہ فاش ہوا ہے۔ آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پلازما کے بجائے جو چیز فراہم کی گئی وہ موسمبی پھل کا جوس ہے یا نہیں۔
#UttarPradesh: #Prayagraj hospital sealed after reports of patient being given juice instead of platelets#healthcare #Viral #news #UnMuteIndia
Watch And Subscribe To Our Youtube Page For More Such Videos: https://t.co/RkH6Ggu3FV pic.twitter.com/H1NjrWczSb— UnMuteINDIA (@LetsUnMuteIndia) October 21, 2022
اس معاملے پر یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک کا بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم او کے ساتھ ایک ٹیم کو تحقیقات کے لئے موقع پر بھیجا گیا ہے۔ رپورٹ ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریاگ راج میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وہاں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے۔