یوپی: سرکاری گئوشالا سے 37 گائیں لاپتہ!

باندہ: اتر پردیش کے باندہ ضلع میں سرکاری گئو شالا سے تین دن کے اندر میں 37 گائیں لاپتہ ہوگئی ہیں۔ کوئی بھی یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ نرینی میں واقع گئوشالا سے یہ گائیں آخر کہاں چلی گئیں۔ نگر پنچایت آفس کے ماتحت موتیاری گاؤں میں کرشی منڈی سمیتی کمپلیکس میں یہ سرکاری گوشالا چل رہی ہے۔ گئو شالا کے دستاویز میں 65 گایوں کا ذکر ہے لیکن موقع پر صرف 28 گائیں ہی موجود ہیں۔

نگر پنچایت کے کلرک اور گوشالا انچارج شیوم دوویدی نے ہفتہ کے روز کہا، ’’نگر پنچایت کے دستاویز میں 65 گائیں درج ہیں لیکن موقع پر صرف 28 گائیں ہی ہیں جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔‘‘

دستاویز میں درج 37 گائیں کہاں چلی گئیں اس کے بارے میں دوویدی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گایوں کی نگرانی میں تعینات فورتھ کلاس ملازم نے کہا کہ سردی سے حفاظت کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں میں 37 گایوں کی موت ہو چکی ہے، جن کی لاشیوں کو نگر پنچایت اہلکار نے نالے میں پھنکوا دیا گیا۔

اس سلسلے میں، نرینی کی سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) وندیتا سریواستو نے کہا کہ ’’اگر اتنی تعداد میں گایوں کی موت ہوتی ہے ان کی معلومات ضرورت ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ گائیں گئو شالا سے بھاگ تئی ہوں، جس کی تفتیش کی جائے گی۔‘‘ وہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں گئیں ہر روز مرتی ہیں جنہیں خاموشی سے پھنکوا دیا جاتا ہے۔ بیمار گایوں کے علاج کا بھی کوئی بندوبست موجود نہیں ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading