یوپی:ہجومی تشدد کے متأثرین کو عبوری معاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ

لکھنؤ: 10 ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں منگل کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں حکومت نےہجومی تشدد اور دیگر جرائم بشمول تیزاب حملہ وغیرہ کے متأثرین کو عبوری معاوضہ دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ دھان خردیداری پالیسی کا اعلان کیاہے۔ریاستی حکومت کے ترجمان و وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا اہلکار کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہجومی تشدد،تیزاب حملے کے متأثرین کو عبوری معاوضہ فراہم کئے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔


مسٹر ناتھ نے بتایا کہ حکومت نے کرائم میں ابتدائی جانچ کے بعد ڈی ایم کی سفارش پر ملنے والی زیادہ سے زیادہ معاوضہ کی رقم کا 25 فیصدی رقم عبوری معاوضہ کے طور پر دینے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ کی ہر کرائم میں زمرہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنے دیگر فیصلے میں دھان خرید پالیسی کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے اس بار 50 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدنے کا ہدف رکھا ہے۔ دھان خرید پالیسی کے تحت عام قسم کے دھان کی قیمت 1815 روئے فی کوئنٹل ہوگئی جبکہ گریڈ اے کی قیمت 1835 روپئے فی کوئنٹل ہوگی علاوہ ازیں کسان کو ٹرانسپورٹ اور صاف صفائی کی لاگت کے لئے 20 روپئے فی کوئنٹل دئے جائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading