یوم جمہوریہ پر لکھنؤ کے ’گھنٹہ گھر مظاہرہ‘ میں دن بھر گونجتا رہا ’آزادی‘ کا نعرہ… ویڈیو

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شاہین باغ کی طرز پر چل رہے مظاہرے کا آج 11واں دن ہے۔ لکھنؤ کا یہ مظاہرہ کئی وجوہات کی بنا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کر رہی خواتین کے تعلق سے ہی بیان دیا تھا کہ وہ چوراہے-چوراہے پر بیٹھی ہیں اور مرد رضائی اوڑھ کر سو رہے ہیں۔ گھنٹہ گھر مظاہرہ کی کنوینر اور معروف اردو شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا ہیں جن پر ان کی بہن کے ساتھ ہی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ گھنٹہ گھر مظاہرہ میں شیعہ طبقہ میں خاص مقام رکھنے والے مولانا کلب صادق بھی شرکت کر چکے ہیں اور قابل ذکر یہ ہے کہ ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ 26 جنوری (اتوار) کے موقع پر گھنٹہ گھر مظاہرہ میں کافی ہلچل دیکھنے کو ملی اور آزادی کے نعرے بلند ہوتے رہے۔ اس موقع پر خواتین نے حب الوطنی پر مبنی کئی نغمے بھی گائے۔ دیکھیں ویڈیو…

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading