یومِ انسانی حقوق: تھانے کے حمیداللہ اجمعین شیخ کو قومی اعزاز سے نوازا گیا
معاشرتی خدمات پر ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے شاندار اعتراف
تھانے (آفتاب شیخ)

یومِ انسانی حقوق کے موقع پر ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے ایک پروقار تقریب اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں منعقد کی گئی، جس میں تھانے شہر کے معروف سماجی کارکن اور کونسل کے قومی نائب صدر حمیداللہ اجمعین شیخ کو ان کی شاندار سماجی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب کی صدارت ادارے کے صدر ڈاکٹر ایم اے انصاری نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر چیرمین ایم آر انوارلحق، اصلاح کار بورڈ کے چیئرمین ایڈووکیٹ معراج انصاری شریک ہوئے۔ دیگر ممتاز شخصیات، بشمول سیکریٹری پائل، نے بھی تقریب کی زینت بڑھائی۔
حمیداللہ اجمعین شیخ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو بے حد سراہا گیا۔ ڈاکٹر ایم اے انصاری نے اس موقع پر کہا کہ حمیداللہ شیخ نے اپنی بے لوث محنت اور عوامی خدمت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائیں، اور وہ نوجوانوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔
حمیداللہ شیخ نے اس اعزاز کے حصول پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کام کا اعتراف ہے اور وہ آئندہ بھی سماجی مسائل کے حل اور عوامی بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے حکومت اور دیگر سماجی اداروں سے تعاون کی اپیل کی تاکہ معاشرتی مسائل کو مل کر حل کیا جا سکے۔
تقریب کے دوران دیگر مقررین نے بھی حمیداللہ شیخ کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ حمیداللہ شیخ تھانے شہر کے مختلف تعلیمی، فلاحی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ اس اعزاز کے اعتراف میں رابوڑی کے اداروں کے ذمہ داران نے حمید اللہ اجمعین شیخ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔