یواے ای مشرقِ اوسط میں ازخودچلنے والی کاروں کی جانچ کرنے والا پہلا ملک ہوگا:حاکمِ دبئ

متحدہ عرب امارات نے اپنی شاہراہوں پرازخود چلنے والی کاروں کی جانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہ ازخودکاریں چلانے کا تجربہ کرنے والا مشرقِ اوسط میں پہلا اور دنیا کا دوسرا ملک ہوگا۔حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کے روز یواے ای میں یہ ایک اور نئی جدت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’’اس طرز کی گاڑی کے بارے میں ہماراہدف یہ ہے کہ یہ زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد ہو۔‘‘

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا:’’ آج میں نے دبئی ایکسپو 2020ء میں کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔اس میں ہم نے وزارت داخلہ کی یواے ای کی شاہراہوں پر ازخودچلنے والی کاروں کا تجربہ شروع کرنے کے بارے میں پیش کردہ درخواست کی منظوری دی ہے اور اس کی رپورٹ کونسل کو پیش کردی ہے تاکہ اگر وزارت داخلہ مجاز حکام کے ساتھ مل کراس ٹیکنالوجی کواختیار کرتی ہے تواس کی مستقل منظوری دی جاسکے۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading