یمنی صوبے تعز میں باغیوں کے حملے میں لڑکی ہلاک

صنعا : یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اسنائپرنے 16سالہ لڑکی کو گولی ماردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 16 سالہ غانیہ رباش علی شرف کو جبل مجمہ میں اپنے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل مقبنہ کے علاقے عبد اللہ میں حوثی ملیشیا کی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے 2بچے زخمی ہو گئے تھے۔ چند مہینوں کے دوران حوثی ملیشیا نے تعز میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔

Leave a comment