اورنگ آباد۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم نے ممبئی جاکر وزیرِ تعلیم محترم ونود تاؤڑے صاحب سے ملاقات کی اور روایت کے مطابق کتاب دے کر ان کا استقبال کیا اور ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی طلباء اور اساتذہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو اپنی ذاتی نگرانی میں حل کر نے کی درخواست کی۔
جن مسائل پر گفتگو کی گئی ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
1) اقلیتی مدارس کو TET نا لگائی جائے ۔ اور جو اساتزہ کا تقرر پہلے ہی ہو چکا ہے ان اساتزہ کے تقرر ختم نا کی جائے ۔2) تمام اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ دی جائے اور اس میں ہونے والی دشواریوں کو دور کیا جائے۔3) اقلیتی درجہ حاصل اسکول میں 20طلبہ پر ایک ٹیچر کا تقرر کیا جائے ۔4) تمام طلباء کو پہلے دن سے ہی یونیفارم دیا جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اقلیتی طلباء کو دی جانے والی اسکیم جو بند کردی گئی تھی اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔5) 20% گرانٹ والے اسکولوں کو % 100 گرانٹ دیا جائے یا اگلے مرحلے پر جلد از جلد عمل کیا جائے ۔6) 2010 کے بعد سے اساتذہ کا تقرر نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے ڈی ایڈ اور بی ایڈ ، تعلیم یافتہ بے روزگار ہو گئے ہیں ۔ان کا تقرر جلد از جلد کیا جائے۔
7) ریاست مہاراشٹر کے تمام ملازمین کو پرانی پینشن اسکیم شروع کی جائے ۔8) ریاست مہاراشٹر کے تمام ملازمین کوساتواں پے کمیشن لاگو کیا جائے۔9) فاؤنڈیشن اساتذہ کو پانچ ہزار تنخواہ کے بجائے دس ہزار تنخواہ دی جائے ۔
درج ذیل تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اوران مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی غرض سے ایک میمورنڈم دیا گیا ۔ میمورنڈم پر ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم ، نائب صدر ارشد پٹھان ،شفیق پٹھان کے دستخط ہیں۔