مالیگاؤں 9 دسمبر (نامہ نگار) مقامی پولیس کنٹرول روم سے ملی جانکاری کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی عادل سلطان عقیل احمد عمر 21 سال کاروبار لیڈی اسٹوری گھر نمبر 341 ساکن پوار گلی انجمن چوک نے شکایت درج کی کہ (1) ہیرا گروپ آف کمپنی(2) نوہیرہ شیخ CEO ہیرا گروپ (2) مبارک جان شیخ ڈائریکٹر ہیرا گروپ (3) مولوی سمش ڈائریکٹر ہیرا گولڈ (4)AC ، CEO ابوذر انصاری مارکیٹنگ ایگزیکٹو ساکن سلیم منشی نگر (5)سلمان انصاری مارکیٹنگ ایگزیکٹو ساکن سلیم منشی نگر ان تمام لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کروایا اس معاملہ کی تفصیلی شکایت کنندہ نے بتایا کہ 30 جون 2017 سے لے کر دسمبر 2018 تک کہ اس درمیان ابوذر انصاری اور سلمان انصاری نے بورڈ آف ڈائریکٹر ہیرا گولڈ اور ہیرا ٹیکسٹائل لمیٹڈ کمپنی ان کمپنیوں نے روپیہ لگانے اور نفع بتاکر لالچ دینے کا کام کیا اور مختلف شعبوں میں روپے لگانے پر عوام کو راضی کیا
فریادی اور اس کے گھر کے افراد نے 26 لاکھ 50 ہزار روپیہ وقفہ وقفہ سے کمپنی کو مذکورہ آفس میں لگایا کچھ وقت منافع ملنے بعد اچانک منافع کمپنی نے دینا بند کردیا فریادی کی اصل رقم اور منافع نا دیتے ہوئے 26 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی گئی اور فریادی کے مطابق اس کے قریبی مزید 8 لوگوں نے رقم لگایا تھا ان کی رقم 13 لاکھ 75 ہزار روپے اور فریادی کی رقم کل ملا کر 40 لاکھ 25 ہزار روپے کمپنی آفس میں وصول کرتے ہوئے خود کے فائدے کے رقم کا استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے نا انصافی کرکے سنگین دھوکہ دہی کی گئی مذکورہ معاملہ کی جانچ و تحقیق آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے PI پاریکر خود کررہے ہیں شکایت کی فریاد پر آزاد نگر پولیس نے 183/18 IPC کی دفعہ 409.406.420.120(B)34 199 قلم 3 اطلاق کیا ہے مالیگاؤں شہر میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے ہیرا گولڈ نامی کمپنی پر پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے