ہوسٹن کے میئر نے وزیراعظم مودی کو چابی حوالے کی

ہوسٹن ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم نریندر مودی کو شہر کی چابی حوالے کی ۔ ہندوستان کو قابل اعتبار دوست قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کی وجہ سے دونوں ممالک میں تعلقات بہت اچھے ہوگئے ہیں ۔ ہوسٹن میں ہندوستانی کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے ۔ شہر کی ترقی میں ہندوستانیوں کا اہم رول رہا ہے اور ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے ۔

Read More

Leave a comment