ہوا کا رخ بدل گیا! بارش بھول جائیں، جون میں بھی ہیٹ ویو کا قہر، ایل نینو نے 15 اضلاع کی بڑھائی تشویش

ممبئی:29/مئی ۔( ورق تازہ نیوز)اگر آپ جون کا مہینہ شروع ہوتے ہی رین کوٹ اور چھتری خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں تو ذرا رک جائیں، کیونکہ اب چھتری کے بجائے اے سی اور کولر چلانے کی نوبت آنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی اور نئی رپورٹ نے مہاراشٹر کی نیند اُڑا دی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سال اب تک کی سب سے کم بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں مانسون کی جلد آمد کو بھول جائیے، بلکہ جون اور جولائی میں کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست میں ہیٹ ویو کی شدت زیادہ رہنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر میں کم بارش ہونے کے 43 فیصد امکانات ہیں۔ یہ ترمیم شدہ پیش گوئی محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ودربھ، مراٹھواڑہ اور مغربی مہاراشٹر میں معمول سے کم بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جون کے مہینے میں بھی مہاراشٹر میں گرمی کی لہریں برقرار رہیں گی۔ کونکن پٹی کو چھوڑ کر باقی مہاراشٹر میں ہیٹ ویو کا خطرہ برقرار ہے۔

ودربھ اور مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کے دوران ایل نینو کا اثر برقرار رہے گا۔ ایل نینو کتنا شدید ہوتا ہے، اسی پر جولائی کے آخر تک کی صورتحال منحصر رہے گی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر میں اوسطاً 92 فیصد بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا تھا، لیکن اب اس پیش گوئی کو گھٹا کر 90 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading