ہوائی اڈوں کی نج کاری کا مقصد بڑی صنعتوں کو فائدہ پہنچا نا ہے: کانگریس

کانگریس نے نریندر مودی حکومت پر بڑی صنعتوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے مفادات کو نظرانداز کرکے منافع میں چل رہے ہوائی اڈوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔نجکاری کے اس فیصلہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے حکومت کا خالص مقصد اپنے قریبی صنعت کاروں کی مدد کرنا ہے ۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اخبارات میں شائع خبروں کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 25 ہوائی اڈوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت کے فیصلے بڑے صنعت کاروں اور کمپنیوں کے حق میں ہوتے ہیں اور مسافروں کے مفادات سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہانگر ٹیلی فون لمٹیڈ اور بھارت سنچار لمٹیڈ کے معاملے میں ایسا ہی کیا ہے۔

واضح رہے حکومت صرف ہوائی اڈوں کی نجکاری نہیں کرنے جا رہی ہے بلکہ حکومت کے کئی پبلک سیکٹر یونٹس نے جنہیں حکومت نقصان کی وجہ سے بند کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے ۔ ادھر ائیر انڈیا کی جو حالت ہے وہ بھی جلد نجی ہاتھوں میں جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 25 ہوائی اڈوں کے نجکاری کا فیصلہ کیا۔ کچھ مہینے پہلے حکومت نے پانچ ہوائی اڈے اڈانی گروپ کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان پر اگلے 50 برسوں تک حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading