
سیدہ تبسم منظور ناڈکر(ممبی) چشمہ فاروقی(دہلی)،طلعت سروہا (سہارنپور) ریحانہ علی(دہلی) اور دیگر لوگوں کو ایوارڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا
نئی دہلی:(ورق تازہ نیوز)21 جولائی2019 کو بروز اتوار دہلی کے ہندی بھون میں گورو پورنیما کے مبارک موقع پر گایتری ساہتیہ سنستھان دہلی کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس میں ہندی اردو کے شعرا و شاعرات کے کلام پر مشتمل مجموعہ کلام ’بھاو ترنگنی‘ کا اجراءبھی کیا گیا۔اس تقریب میں مہمان ذی وقار محترم سنت شری سمن بھائی مانس بھوشن و مہمان خصوصی ہندی کے معروف و مشہور گیت کار دھننجے سنگھ موجود رہے۔مدعو شعرا و شاعرات نے اپنے بہترین کلام سے حاضرین کی داد و تحسین حاصل کی۔ اس پروگرام میں، سیدہ تبسم منظور ناڈکر(ممبی) چشمہ فاروقی(دہلی)،طلعت سروہا (سہارنپور) ریحانہ علی(دہلی) اور دیگر لوگوں کو ایوارڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔ ڈنر کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔