ہندو مندروں پر حملے کے خلاف بجرنگ دل کا منگل کو قومی سطح پر مظاہرہ

نئی دہلی،07جولائی(یو این آئی) ہندومندروں پرمبینہ مسلسل حملے کرکے توڑ پھوڑ اور ناپاک کیے جانے کے واقعات کے خلاف بجرنگ دل منگل کو پورے ملک میں مظاہرہ کرے گا۔وشو ہندوپریشد (وی ایچ پی) کے عالمی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے اور بجرنگ دل کے قومی کنوینر سوہن سنگھ سولنکی نے اتوار کو یہاں کہا کہ ان مظاہروں کے بعد مقامی کارکنان ملک میں بڑھتے’اسلامی جہادی حملوں‘ پرروک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجیں گے۔مسٹر پرانڈے نے کہا کہ گذشتہ 30 جون کی رات میں دار الحکومت دہلی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز چاندنی چوک علاقے میں 100 برس پرانے مندر پر ’اسلامک جہادیوں‘ کے حملہ کرنے اور ہجومی تشدد کے جھوٹے واقعات کے نام پر ہندو سماج، پولیس انتظامیہ اور ملک کے پرامن ماحول اور لاءاینڈ آرڈر کو بدنام کرنے کے لیے مسلم فرقے نے کھلم کھلا ہندو مخالف اور ملک مخالف پر تشدد احتجاج کیے ہیں جو بے حد قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس طرح کے واقعات سے فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوگا۔ حکومت کو اس پر توجہ دے کر فوراً کاروائی کرنی چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading