ہندوستان نے مسلسل گھریلو سیریز فتوحات میں آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑا

پونے: ہندوستان نے مسلسل گھریلو ٹیسٹ سیریز جیتنے میں آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے اتوار کے روز دوسرا ٹیسٹ، اننگز اور 137 رن سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی غیر مفتوح برتری قائم کر کے فریڈم سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔

ہندوستان کی 2012۔13 سے اب تک یہ مسلسل 11 ویں گھریلو ٹیسٹ سیریز ہے اور اس نے آسٹریلیا کو 1994 / 95-2000 / 01 تک مسلسل 10 گھریلو سیریز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا نے 2004۔2008 / 09 تک بھی مسلسل 10 گھریلو سیریز جیتی تھیں۔

ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر سب سے بڑی جیت
ہندوستان نے اس طرح جنوبی افریقہ پر سب سے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو اننگز سے شکست دی ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کو فروری 2010 میں کولکاتا میں اننگز اور 57 رنوں سے شکست دی تھی۔

کپتان کے طور پر وراٹ کی 30 ویں جیت
کپتان کے طور پر پہلے 50 ٹیسٹ میں وراٹ کی یہ 30 ویں فتح ہے۔ وراٹ نے اپنے 50 ویں ٹیسٹ میں جیت کے جشن کو منایا۔ اس معاملے میں وراٹ سے آگے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 35 اور آسٹریلیا کے اسٹیو و 37 ہیں۔

ہندوستان کے 200 پوائنٹس
ہندوستان نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کو اس جیت سے 40 پوائنٹس ملے اور اب اس کے 200 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 200 پوائنٹس کے اعداد و شمار تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بن گئی ہے۔ ہندوستان کو اس سے قبل ویسٹ انڈیز میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 160 پوائنٹس ملے تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading