ہندوستان ؛پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے

اسلام آباد:ہندوستان اورپاکستان کے تعلقات ایک بارپھرکشیدہ ہوگئے ہیں، وجہ جموں وکشمیرسے ہندوستانی آئین کے دفعہ 370 کوہٹایا جانا ہے۔ پاکستان مودی حکومت کے اس فیصلے سے بوکھلایا ہوا ہے۔ وہ پوری دنیا میں اس موضوع کواٹھاکر ہندوستان کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ حالانکہ اس کی یہ کوشش بالکل بھی کامیاب نہیں ہوپارہی ہے۔ کشمیرکے حالات پرہفتہ کو پاکستان کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورپاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

آصف غفورنے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ کشمیرموضوع سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ہندوستان پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے۔ آصف غفورنے کہا کہ پاکستان کسی بھی حالات سے نمٹنے کےلئے تیارہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پراضافی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔ اچانک جنگ کی وارننگ دیتے ہوئے آصف غفورنے کہا کہ کشمیرموضوع ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading