نئی دہلی:4مارچ (ایجنسیز) ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی طیارہ نے پیر کی صبح ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈرون ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ، جس کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس گرادیا گیا۔ ا?س پاس کے لوگوں کا دعوی ہے کہ دو پہر 11:30 بجے ایک زوردار دھماکہ سنائی پڑا۔ حالانکہ ابھی تک فضائیہ نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کی صبح 11:30 بجے پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون نے بیکانیر کے پاس ہندوستا کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ہوا میں میزائل داغی اور ملبہ فورٹ عباس کے پاس دوسری طرف گرگیا۔