ہماچل کی بیٹی روبینہ دلیک نے بگ باس سیزن۔ 14 جیت کر تاریخ رقم کی

شملہ ، 22 فروری (یواین آئی) ہماچل پردیش کی بیٹی روبینہ دلیک نے بگ باس کے سیزن 14 کا ٹائٹل جیت کر ایک تاریخ رقم کی۔روبینہ یہ اعزاز جیتنے والی پہلی ہماچلی بن گئی ہیں۔ روبینہ نے اس شو میں اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ داخل ہوئیں تھی۔اس پورے شو کے دوران شائقین نے اسے پسند کیا۔ ہماچل کے عوام نے بھی اسے جیتنے میں بھر پور تعاون کیا۔ کچھ دن پہلے روبینہ نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی تھی لیکن ان کے شوہر ابھینو شکلا اس سے باہر ہوگئے تھے۔


اصل میں روبینہ دلیک ضلع شملہ کے چیپل اسمبلی حلقہ کے گاؤں شانٹھا کی رہنے والی ہے۔ 33 سالہ روبینہ کی اسکولنگ شملہ میں ہوئی تھی۔ اسکول کے دنوں میں روبینہ مس شملہ کا اعزاز بھی جیت چکی ہیں۔ گذشتہ رات منعقدہ فائنل میں شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں فاتح قرار دیا۔اگرچہ وہ آئی اے ایس بننا چاہتی تھی اور پڑھائی میں تیز تھی لیکن 2008 میں روبینہ دلیک نے چنڈی گڑھ میں چھوٹی بہو سیریل کے لئے آڈیشن دیا۔

یہ آڈیشن ان کی زندگی اور کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ روبینہ اس سیریل میں چھوٹی بہو کے نام سے مشہور ہوگئیں۔روبینہ دلیک نے جوجو اور شکتی استتو کے احساس، ساس بنا سسرال، پرنوواہ ، جینی جیسے سیریل میں بھی کام کیا ہے۔ روبینہ کی چھوٹی بہن جیوتیکا دلیک بھی کسی اسٹار سے کم نہیں ہیں۔ یوٹیوب پر جیوتیکا دِلیک کی ویڈیوز کافی پسند کی جاتی ہیں۔