ہمارے شہر میں ایک نکاح ایسا بھی ہوا

از. مفتی محمد احمد خان قاسمی

(امام وخطیب مسجد قریشیہ بارہ امام منیار گلی ناندیڑ)
گذشتہ کل بعد نماز عصر بروز جمعہ 25 دسمبر 2021 19 جمادی الاولی 1443 ہجری کو ہمارے عزیز دوست مفتی عطاء الرحمن صاحب قاسمی کا نکاح فاران مسجد ناندیڑ میں ہوا.بعد نماز عصر نکاح کی مجلس منعقد ہوئی الحمد للہ علماء کرام وحفاظ عظام کی کثیر تعداد تھی.
حضرت مفتی وقایت صاحب خالد قاسمی امام وخطیب مکہ مسجد نے خطبہ نکاح پڑھایا اور دعا کی. تمام ہی لوگوں نے مبارک باد دی اور دعاؤں سے نوازا کیونکہ جس طرح سے نکاح ہوا اس بنا پر زوجین اور ان کے اہل خانہ مبارک باد کے مستحق ہے.اور یہ نکاح بالکل عین اس حدیث کی عملی تشریح ہے جسمیں نبی کریم صل اللہ وعلیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جسمیں سب سے کم خرچ ہو.

الحمد للہ مفتی صاحب کا نکاح بھی کچھ اسی طرح ہوا مسجد میں نکاح پڑھایا اور اس کے بعد چھارے تقسیم فرمائے جو سنت ہے نہ کوئی شادی ہا ل نہ کوئی کھانے کا بوجھ دلہن والوں پر لوگ چائے پر نکاح کرتے ہے لیکن مفتی صاحب اور انکے اہل خانہ نے دلہن والوں کو اس کی بھی تکلیف نہیں دی اپنے خاندان کے افراد کے طعام کا نظم اپنے ہی گھر پر رکھا اور نہ کسی طرح کا کوئی جہیز دلہن والوں سے لیا اس دور میں اس طرح کا نکاح ہر ایک کے لئے ایک عملی نمونہ ہے جب کہ ہمارے ملک میں گذشتہ تین سال سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی بھی طرح ہم اپنے نکاح کو سادگی سے منائیں.

جس طرح مفتی صاحب مبارک باد کے مستحق ہے اسی طرح آپ کے والد الحاج عبد الرؤوف صاحب بھی اور آپ کے تمام ہی برادر بھی اس سے کہی زیادہ مبارک باد کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے بہائی کی تمام کی کوششوں کو پورا کیا اور کسی بھی چیز کی انہے کمی محسوس نہیں ہونے دی اللہ رب العزت ہر طرح سے خیر وبرکت کا نزول آپ حضرات پر فرمائے آمین.