ہریانہ میں بی جے پی دوبارہ حکومت تشکیل دے گی


چندی گڑھ۔ہریانہ میں حکومت بنانے کےسلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے درمیان معاہدے کو جمعہ کی رات حتمی شکل دے دی گئی ۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ سے جے جے پی کے صدر دُشینت چوٹالا نے دیر رات ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد امت شاہ نے ہریانہ میں بی جے پی اور جے جے پی اتحاد کی حکومت بنانے کا اعلان کیا۔ اتحاد میں وزیر اعلی بی جے پی کا ہوگا جبکہ جے جے پی کا نائب وزیر اعلی ہوگا ۔

اس موقع پر دونوں کے علاوہ بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ہفتہ کے روز بی جے پی کے اراکین اسمبلی پارٹی کے رہنما منتخب ہونے کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کا عمل تیز کیا جائے گا

اپنی رائے یہاں لکھیں