ہجومی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی: اداکار کوشک سین

ہجومی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی: اداکار کوشک سین

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار کوشک سین نے کہا کہ ہجومی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حال ہی میں 49 اہم شخصیتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھ کر احتجاج کیا تھا۔ اس مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں اداکار کوشک سین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نامعلوم نمبر سے کال وصول ہوا اور کال کرنے والے نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر تم نے اپنا ذہن نہیں بدلا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کال وصول ہونے کے بعد انہو ںنے فون نمبر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading