گورکھپور میں بیوی کو قتل کرنے کا دل دہلادینے والا‘وجہ یہ بس اتنی تھی

گورکھپور( ایجنسیز)اترپردیش کے گورکھپورسے ایک دل دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے جسمانی تعلقات بنانے سے انکارکرنے پربیوی کا قتل کردیا۔ نوجوان کا غصہ اتنے سے بھی ختم نہیں ہوا، تواس نے اپنا عضو تناسل بھی کاٹ لیا۔ خون میں شرابور نوجوان کوگورکھپورکے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت انوارالحسن کے طورپرکی گئی ہے۔پولیس افسرنے بتایا کہ حادثہ کے وقت جوڑا گھرپراکیلا تھا۔ ملزم بیوی کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا تھا، لیکن بیوی نےانکارکردیا۔ بیوی کے منع کرنے پرملزم کواتنا غصہ آیا کہ اس نے بیوی کا گلا دباکرقتل کردیا۔ غصے میں آگ بگولہ ملزم انوارالحسن کو جب کچھ نہیں سمجھ میں آیا تواس نے اپنا عضو تناسل بھی کاٹ لیا۔پولیس نے بتایا کہ گجرات کے سورت میں کام کرنے والےانوارالحسن کی ایک سال پہلے 20 سالہ نوجوان سے شادی ہوئی تھی اوروہ دودن پہلے ہی گھرلوٹا تھا۔ ہفتہ کی صبح خاتون کی زمین پرپڑے ہونےاورملزم انوارالحسن کے خون سے شرابورہونےکی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس کودی۔ انوارالحسن کوضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سےاسےگورکھپورکے بابا راگھوداس میڈیکل کالج ریفرکردیا گیا۔(بہ شکریہ اردو نیوز18)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading