گنیز ورلڈ ریکارڈ: دوبئی میں مقیم ہندوستانی نوجوان 30 سیکنڈ میں ایک پیر پر 101 بار کودا

دہلی سے تعلق رکھنے والے دوبئی میں مقیم 17 سالہ نوجوان سوہم مکھرجی نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں درج ہو گیا ہے۔ انھوں نے 30 سیکنڈ کے اندر ایک پیر پر 101 مرتبہ کودنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ ادارہ نے اس سلسلے میں باضابطہ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ "بیڈ روم میں بنائے گئے ایک ویڈیو میں سوہم مکھرجی کل 110 بار کودا ہے، لیکن ان میں سے 9 کو درست نہیں مانا گیا
سوہم کے ذریعہ ایک پیر سے کودنے کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں دکھائی پڑ رہا ہے کہ ایک اسٹیشنری رولر رکھا ہوا ہے اور سوہم ایک پیر سے تیزی کے ساتھ اس اسٹیشنری رولر کے دونوں طرف یکے بعد دیگرے کود رہے ہیں۔ اس دوران سوہم کا بیلنس دیکھنے لائق ہے کیونکہ اس نے خود پر بہت اچھی طرح سے قابو پا رکھا ہے اور ایک پیر تیز رفتاری کے ساتھ اپنی حرکت کر رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading