گمشدہ لڑکی بارہ دن بعد بوئے فرینڈ کے ساتھ گھر لوٹی

احمدآباد،11اکتوبر(یواین آئی)گجرات کے احمدآباد کی فیشن ڈیزائننگ کی طالبہ ورشٹی کوٹھاری(24)،جس کی مبینہ گمشدگی پر اداکارہ سوہا علی خان نے ٹویٹر پر اس کی تلاش کرنےکی اپیل کی تھی۔تقریباً 12دنوں کے ہائی وولٹیج ڈرامہ کے بعد اپنے بوئے فرینڈ شیوم پٹیل کےس اتھ وہ یہاں واپس لوٹ آئی۔
کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر اجے تومر نے بتایا کہ دونوں یہاں سے ٹرین سے دہلی اور وہاں سے بس سے ہماچل پردیش کے کلو ضلع کےکسول گئےتھے۔ہمالہ کے نزدیک واقع کسول کے بارے میں شیوم نے پتہ لگایا تھا۔وہ دونوں کچھ وقت اکیلے رہنا چاہتے تھے۔چونکہ اس سلسلے میں کوئی باضابطہ معاملہ درج نہیں ہے اس لئے پولیس اس معاملے کو ختم کررہی ہے۔پولیس اس نجی معاملے میں زیادہ گہرائی سے تحقیق نہیں کررہی ہے۔دونوں زیادہ پیسے بھی لےکر نہیں گئے تھے اور کلو میں پینٹنگ کرکے کچھ پیسے کماتے تھے۔پولیس کی اپیل پر دونوں خود اپنی مرضی سے لوٹے ہیں ،ان پر کوئی دباؤ نہیں بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ورشٹی گزشتہ 29ستمبر کو شیوم کے گھر گئی تھی اور اگلے دن سے دونوں لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس سلسلے میں گھروالوں نے ورشٹی کی گمشدگی کی رپورٹ نورنگپورا پولیس تھانے میں درج کرائی تھی۔ان کے پرانے فون نمبر بھی بند تھے۔دونوں کو آخری باریہاں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک آٹورکشہ سے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھاگیاتھا۔ورشٹی نے دودن پہلے اپنی ماں کو ایک ای میل بھیج کر بتایا تھا کہ اسے نوکری مل گئی ہے اور وہ ٹھیک سے ہے اور اس نے گھروالوں کو ہوئی ذہنی تکلیف کےلئے افسوس ظاہر کیا تھا۔اسی ای میل کی بنیاد پر پولیس کی کرائم برانچ نے دونوں کو ڈھونڈ نکالا۔سوہا،جو روشٹی سے مبینہ طورپر واقف ہیں،نے دو اکتوبر کو اس کی تصویر کے ساتھ اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ٹویٹ کر کےجلد از جلد اس کا پتہ لگانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد سے یہ کیس کافی سرخیوں میں آگیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading