ناندیڑ: 28 اکتوبر 🙁 ورق تازہ نیوز)گرو نانک جینتی کے موقع پر زائرین کی اضافی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے، جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویڑن کی جانب سے خصوصی ٹرین نمبر 07615 / 07616 حضور صاحب ناندیڑ – بیدر – حضور صاحب ناندیڑ کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین 4 نومبر 2025 کو ناندیڑ سے بیدر کے لیے اور 6 نومبر 2025 کو بیدر سے ناندیڑ کے لیے ایک ایک چکر لگائے گی۔
اس خصوصی ٹرین میں 2 سلِیپر کوچ، 7 دوسرے درجے کے کوچ اور 2 ایس ایل آر سمیت کل 11 کوچز شامل ہوں گے۔ یہ ٹرین عام کرایے پر چلائی جائے گی۔
ٹرین نمبر 07615 (ناندیڑ – بیدر خصوصی ٹرین)
روانگی: 4 نومبر 2025 کو حضور صاحب ناندیڑ سے صبح 8:30 بجے۔ درمیانی اسٹاپس: پربھنی، پورنا، گنگا کھیڑ، پرلی ویشناتھ، لاتور روڈ، ادگیر، کمل نگر، بھالکی۔ پہنچنے کا وقت: بیدر، ا±سی دن شام 4:30 بجے ٹرین نمبر 07616 (بیدر – ناندیڑ خصوصی ٹرین) روانگی: بیدر سے 6 نومبر 2025 کو دوپہر 3:30 بجے۔ پہنچنے کا وقت: ناندیڑ، ا±سی دن رات 11:30 بجے،
یہ خصوصی ٹرین گرو نانک جینتی کے مقدس موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ناندیڑ ڈویڑن کی جانب سے مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی سفری منصوبہ بندی پیشگی طور پر مکمل کریں۔