’ گجرات پولیس نے سہراب اور بیوی کوثر بی کو ہلاک کیا ‘

ونجارا نے وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کا کنٹراکٹ دیا تھا : گواہ کا بیان

نئی دہلی ۔ /4 نومبر ۔ سہراب الدین شیخ مبینہ فرضی انکا¶نٹر کیس کے ایک کلیدی گواہ اعظم خاں نے تحت کی عدالت سے کہا ہے کہ سابق آئی پی ایس آفیسر ڈی بی ونجارا نے گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کو ہلاک کرنے کیلئے اُس (شیخ) کو کنٹراکٹ دیا تھا ۔ ہرین پانڈیا بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی تھے جن کا 2003 ءکے دوران احمد آباد میں قتل کردیا گیا تھا ۔ اعظم خاں نے جو ادے پور کا ایک گینگسٹر ہے جس کے سہراب الدین شیخ اور تلسی پرجاپتی سے گہرے تعلقات تھے ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس جے شرما کے اجلاس پر بحیثیت گواہ بیان دیتے ہوئے ادعا کیا کہ ’سہراب الدین شیخ نے مجھ سے دوران گفتگو کہا کہ اس نے نعیم خاں اور شاہد رامپوری کے ساتھ مل کر گجرات کے وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کو قتل کرنے کا کنٹراکٹ لیا تھا اور انہوں نے یہ کام تمام کیا ، مجھے اس کا افسوس ہے ۔ میں نے سہراب سے کہا تھا کہ انہوں نے ایک اچھے انسان کو ہلاک کیا ہے ۔ لیکن سہراب نے مجھ سے کہا تھا کہ ونجارا کی طرف سے اس کو یہ کنٹراکٹ دیا گیا تھا “ ۔ سہراب نے کہا تھا کہ ’ اوپر سے یہ کام دیا گیا تھا ‘ ۔ اعظم خاں نے مزید کہا کہ نومبر 2005 ءکے دوران ادے پور جیل میں پرجاپتی سے اس کی کسی طرح ملاقات ہوئی تھی اور سہراب کی موت کا کسی طرح پتہ چلا تھا ۔ اعظم خاں نے کہا کہ ’پرجاپتی نے مجھ سے کہا تھا کہ گجرات پولیس نے سہراب الدین اور اس کی بیوی کوثر بی کو ہلاک کردیا ہے ‘ ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading