گجرات: بھکاری کی بھوک سے موت، جیب سے ایک لاکھ روپے برآمد!

احمد آباد: گجرات کے ولساڈ سے ایک بھکاری کی چونکا دینے والی کہانی سامنے آئی ہے۔ ایک 50 سالہ شخص، جسے بھکاری بتایا جاتا ہے، کو اتوار کے روز ولساڈ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کے پاس 1.14 لاکھ روپے کی نقدی تھی لیکن وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بھوک بتائی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق حکام معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ولساڈ پولیس کے مطابق اتوار کو ایک دکاندار نے ایمرجنسی نمبر 108 ڈائل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی لائبریری کے پاس سڑک کے کنارے اسی جگہ پر پچھلے کچھ دنوں سے ایک بھکاری پڑا تھا۔ دکاندار نے بتایا کہ بزرگ کی طبیعت بگڑتی نظر آ رہی ہے۔

اس کے بعد ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بھاویش پٹیل اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بزرگ سے بات کی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اسے علاج کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔ بھاویش پٹیل نے کہا، ’’وہ گجراتی بول رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ولساڈ کے علاقے دھوبی تالاو میں رہتے ہیں۔ دکاندار نے بتایا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے کوئی حرکت نہیں کر رہے تھے۔‘‘

بھاویش پٹیل نے مزید کہا، ’’جب ہم اسے سول اسپتال لے گئے تو 1.14 لاکھ روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ نقدی میں 500 روپے کے 38 نوٹ، 200 روپے کے 83 نوٹ، 100 روپے کے 537 نوٹ اور 20 اور 10 روپے کے دیگر نوٹ شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading