اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، کوئز مقابلہ میں اول

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، کوئز مقابلہ میں اول

جلگاؤں۔ ادارہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا اور اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاوں کے اشتراک سے 4 دسمبر 2023 بروز پیر کو شہری سطح پر قرآنی کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ کے کے موتی والا ہال، ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون، جلگاؤں میں منعقد ہوئے اس مقابلے میں شہر جلگاوں کی 9 ہائی اسکولوں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلے میں اقرا شاہین کے طلباء فیض احمد اعظم شاہ (جماعت دہم)، شیخ محمد تابش اظہار الدین (جماعت ہشتم) اور عبدالمقیت جاوید احمد شیخ (جماعت ہشتم) نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا اور اکل کوا میں ہونے والے ریاستی مقابلے کے لیے منتخب ہوئے۔ ان طلبہ کو نو ہزار روپے نقد، اسکول بیگ، ڈکشنری، پین کا سیٹ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ ادارہ ہٰذا کے معلم شیخ کاشف انجم نے طلبہ کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکول ہٰذا کی اس شاندار کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری اعجاز ملک، اقرا شاہین اسکول کے چیرمین ڈاکٹر طاہر شیخ اور صدر مدرس شیخ گلاب اسحٰق نے کامیاب طلبہ سمیت جملہ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading