گجراتی دوستوں کی جیب بھر رہی مودی حکومت، کسان منائیں گے ’کالی دیوالی‘: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کسان کی بدحالی ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’مرکز میں بیٹھی پی ایم مودی اور بی جے پی کی حکومت کسانوں کے پیٹ پر لات مار کر اپنے دوستوں کی جیب بھر رہی ہے۔‘‘ پرینکا نے یہ بات اتر پردیش کے گنا کسانوں کی بقایہ ادائیگی کے مدنظر کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کسان کے پیٹ پر لات مار کر اپنے دوستوں کی جیب بھرنے میں مودی حکومت مصروف ہے۔ جس دن ملک کا کسان جاگے گا، اس دن سے ہوشیار، وہ دن آئے گا۔‘‘


اس سے قبل انھوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’’پارلیمنٹ سے انڈیا گیٹ تک دہلی کے سب سے مشہور، خوبصورت، تاریخی جگہ کو ’خوبصورت‘ بنانے کا ایک گجراتی کمپنی کو ٹھیکہ اور حکومت کا تخمینی خرچ 12450 کروڑ روپے ہے اور اتر پردیش کے گنا کسانوں کا بقایہ 7000 کروڑ روپے ہے۔ بی جے پی حکومت ہوش کھو رہی ہے۔‘‘

غور طلب ہے کہ یوگی حکومت میں گنا کسان بقایہ ادائیگی کو لے کر پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن آج تک اس مسئلہ کا کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا گیا ہے۔ ملک میں ان دنوں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے، لیکن اس موقع پر بھی کسانوں کے ہاتھ خالی رہیں گے۔


واضح رہے کہ اتر پردیش کے میرٹھ میں جمعہ کو ایک عجیب معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہاں کے موانا علاقے میں سود کے ساتھ گنے کی قیمت کی ادائیگی کرانے کے مطالبے کو لے کر ایک کسان درخت پر چڑھ گیا تھا۔ اس کی خبر ملنے کے بعد موقع پر تحصیلدار، پولس، فائر بریگیڈ، گنا کمیٹی سکریٹری، مل افسران پہنچ گئے تھے اور تین گھنٹے کی بڑی مشقت کے بعد کسان کو درخت سے اتارا گیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading