ناندیڑ: 4اگست:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے قدیم محلہ جات میں سے ایک گاڑی پورہ ہے جہاں پر ہندو مسلم آبادی کئی سالوں سے ایک ساتھ رہتی ہے۔یہ علاقہ گوداوری ندی کے کنارے آباد ہے ۔ اسلئے بڑی درگاہ کے علاقے کے پاس اس محلہ کااختتام ہوتا ہے۔لیکن یہ علاقہ طویل عرصہ سے کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بالخصوص سڑکوںکی حالت انتہائی خستہ ہے ۔
فی الحال چھوٹی درگاہ تا بھوئی ٹیکڑے کی سڑک جوڈھلان والی ہے اسکی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے ۔یہاںپرپانی کی پائپ لائن کی تنصیب سے کیلئے چند ماہ قبل کھدائی کی گئی تھی لیکن اسکے بعد سڑک کی ٹھیک طرح سے مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث آج سڑک سے موٹر گاڑیوں کاگزرنا بہت ہی دشوارکن مرحلہ ہوگیا ہے ۔پیدل چلنے میںبھی دشواری ہورہی ہے اسلئے سڑک پر بڑا حادثہ کسی بھی وقت رونما ہوسکتا ہے ۔
اسلئے محلہ میں موجود معزز افراد پرمشتمل برائٹ مائناریٹی ویلفئرسوسائٹی ناندیڑ کے ذمہ داران کے وفد نے آج ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے نام ایک میمورنڈم کارپوریشن دفتر پہنچ کر شہر انجینئر آڑسوڑے کے سپرد کیااورانھیں معاملے سے واقف کروایا ۔جس پر انھوں نے تیقن دیا کہ جلد ہی کارپوریشن کی ٹیم اس علاقہ کادورہ کرے گی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میںجائزہ لیاجائے گا۔اس موقع پر محمد مفیت ‘عبدالکلیم ‘محمدافسر ‘ مشتاق پٹھان‘عبدالوہاب ‘ محمدہارون ‘شیخ عتیق ‘محمدیونس ‘محمدصابرموجود تھے۔