گاندھی کی جینتی پر ان کے قاتل گوڈسے کی تعریف! کانگریس کا حکومت پر نشانہ

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ بابائے قوم کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے قاتل ’ناتھورام گوڈسے امر رہے‘ کا نعرہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور مرکزی حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے اور اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2 اکتوبر سے سوشل میڈیا پر ’ناتھوورام گوڈسے امر رہے‘ کا نعرہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ حکومت کو اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنی چاہیے کہ کون ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر باپو کی توہین کررہا ہے۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ اب تک حکومت اس معاملے کو اپنے نوٹس میں کیوں نہیں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے، تب سے ملک کو ایک نئی سمت دی گئی ہے اور اس کا ملک پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے، لہذا ملک کے عوام کو اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ چار ماہ کے دوران، ملک میں عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دور درشن کے پروڈیوسروں کو اس لئے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم کی تقریر کو مسلسل راست نہیں دکھایا۔ اترپردیش میں نو ماہ تک ڈاکٹر کو جیل میں رکھنے کے بعد، انکوائری کمیٹی نے اسے بے قصور پایا، اور اس کے خلاف دوسری انکوائری تشکیل دی گئی۔ وزیر اعظم کو خط لکھنے والے دانشوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ایسے لوگوں کو کبھی نہیں بخشا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نظریہ سے اس ملک کو تعمیر کیا گیا ہے ان کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading