کیسری راشن کارڈ ہولڈر کو تین ماہ کا مفت راشن:مہاراشٹر کابینہ

ممبئی:8/اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کابینہ نے آج یہاں اپنے ایک اہم فیصلے میں کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر ریاست کے لاکھوں کیسری رنگ کے راشن کارڈ ہولڈر کو تین ماہ تک کا مفت راشن اپریل سے جون تک کادیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے –
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں آج کابینہ کی میٹنگ ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ہوئی جس میں متعدد وزرا ئ موجود تھے البتہ کئی ایک وزرا ئ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس اس میٹنگ میں شرکت کی –

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتلایا کہ حکومت نے دو ماہ کا راشن مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے نیز اس سلسلے میں سماجی خادموں اور مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیئے تا کہ اس سرکاری اسکیم کا نفاذ اچھی طرح سے عمل میں لایا جا سکے -کابینہ کے فیصلے کے مطابق دس روپیہ میں ملنے والی شیو بھوجن تھالی جو اب پانچ روپیہ میں دستیاب ہو رہی ہے وہ شہری علاقوں کے علاوہ ریاست کے تمام تعلقہ سطح پر دستیاب ہو گی -کابینہ کی میٹنگ میں کورونا کے تعلق سے بھی مختلف تبادلہ خیال ہوا -واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اب تک اس وبأ سے ۱۹۸/افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ ۲۵/افراد کی موت ہو چکی ہے -آج ریاست میں مزید ۳۲/نئے معاملات کا اندراج ہوا جس میں ممبئی سے ۰۱/افراد اور سانگلی سے ایک، پمپری چنچوڈ چار، احمد نگر تین، بلڈانہ دو، تھانہ ایک اور ناگپور ۲/شامل ہیں –

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading