کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع گورنر کیرالہ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی ہے۔
کیرالہ راج بھون کے اطلاعات عامہ کے افسر کے مطابق عارف محمد خان نے کہا، ’’میری کووڈ -19 رپورت پازیٹو آئی ہے لیکن فکر کی بات نہیں ہے۔ تاہم میں ان تمام لوگوں سے کووڈ ٹیسٹ کرانے یا علیحدگی میں رہنے کی گزارش کرتا ہو جو نئی دہلی میں میرے رابطہ میں آئے تھے۔