
ترواننتھاپورم ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں کئی اسکولوں میں طلباء کو پانی پینے کی یاد دلانے کیلئے دن میں دو مرتبہ یا تین مرتبہ گھنٹی بجائی جاتی ہے ۔ ایک اسکول ٹیچر نے کہا کہ طلباء کو پانی پینے کی سہولت دینے کیلئے گھنٹی بجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تجویز پر عمل کرتے ہوئے گھنٹی بجائی جارہی ہے ۔ اس عمل کو پوری ریاست میں دھیرے دھیرے لاگو کیا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو بھی تجویز پیش کی ہے ۔ اسی دوران محکمہ تعلیم نے کہا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے ہم حالات کا جائزہ لیں گے ۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-