کھارگھر نئی ممبی : پانڈوکڑا دھرنا پر گئے سیاح پانی میں بہہ گئے،
تین کی موت ایک کی تلاش جاری
تھانے (آفتاب شیخ)
نئی ممبٔی کے کھارگھر علاقے میں گولف کورس کے قریب میں واقع پانڈو کڑا میں تفریح کے سیاحوں کے آنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کالجوں کے شرارتی طلباء تفریح کے لیے آتے ہے کھار گھر پولیس کے ذریعے معتدد بار پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت سیاحوں پر کاروائی کیے جانے کے باوجود یہ لوگ تفریح کرنے کے چوری چپکے آہی جاتے ہیں۔
پانڈوکڑا میں برسات میں بہت پانی جمع ہوجاتا ہے۔ عیاں رہے کہ اس سے قبل 2014 سے 2017 کے درمیان آٹھ سے دس سیاحوں کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو اس لیے پانڈوکڑا علاقے میں پولیس کی جانب سےسی آر پی سی 144 لاگو کیا گیا ہے۔ اور اس کی تشہیر کے لیے پانڈوکڑا اور کھارگھر علاقے میں بینرز اور پوسٹر لگاے گئے ہیں۔ اور پانڈوکڑا میں پولیس بندوبست بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پھر ان سب کے باوجود کچھ سیاح پانڈوکڑا میں تفریح کے لیے پہنچ ہی جاتے ہیں۔ آج الصبح نیرول نئی ممبئی کے ایس آئی ای ایس کالج کے کچھ طالبات پانڈو کڑا میں تفریح کرنے آئے تھے پانڈو کڑا علاقے کے دھاموڑا گاوڑا پاڑا ٹیلے پر سے آنے والے پانی میں 17 سے 19 سال کے درمیانی عمر کی چار لڑکیاں بہہ گئی ہے۔ اس حادثے کی معلومات ملتے ہی کھارگھر پولیس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور راحت رسانی کا کام شروع کیا راحت رسانی کام کے دوران عملہ کو تین لڑکیوں نیہا داما، شویتا نند اور آرتی نائیر کی لاش ملی ہے۔ بقیہ ایک لڑکی کی تلاش جاری ہے۔
پانڈوکڑا علاقہ سیاحت کے لیے خطرناک ہے اس لیے وہاں جانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کھارگھر پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر نے اس سے قبل بھی کی تھی۔ ایس آئی ای ایس کالج کے پرنسپل ملند ویدیا نے کہا کہ بھاری برسات کے باوجود کالج معمول کے مطابق چل رہا تھا کلاسیس صبح 7.30 بجے سے شروع تھی لیکن یہ لڑکیاں آج غیر حاضر تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پولیس کے ذریعے اس دلخراش حادثے کی خبر موصول ہوئی۔
