کٹھوعہ معاملے کے مجرمین کی حمایت میں کھڑے ہوئے بھاجپا وزراء پر اویسی نے اٹھائے سوال

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی نے پیر کے روز کہا کہ بھاجپا کو بتانا چاہئے کہ جموں کشمیر کی پچھلی حکومت میں اس کے وزراء کٹھوعہ معاملے کے ملزمین کی حمایت میں منعقد ریلیوں میں حصہ کیوں لے رہے تھے ؟

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بھاجپا کو یہ بتانا چاہئے کہ اس کے وزراء ملزمین کی حمایت میں آئے تھے ؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھاجپا سے جڑے وزراء نے ملزمین کی حمایت میں ایک ریلی میں حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے کٹھوعہ معاملے میں فیصلے کو لے کر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ملزم چاہے کسی بھی مذہب کا ہو اسے عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے ۔

#AsaduddinOwaisi Aimim- All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen Aimim Asaduddin Owaisi #KathuraRapeCase #UrduNews

https://www.facebook.com/1544590828961511/posts/2261048363982417/

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading