کووند اورمودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد دی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیغمبر اسلام محمدۖ کے یوم ولادت میلاد النبی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔

صدر رامناتھ کووند نے ٹویٹ کر کے کہاپیغمبر محمدۖ کے یوم ولادت ،عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں ، بالخصوص اپنے مسلم بھائی بہنوں کو مبارک دیتا ہوں ۔ آئیے ہم سب ان کی زندگی سے درس حاصل کرکے آپسی بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ سب کی خوشحالی کے لئے کام کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہامیلاد النبی پر مبارکباد، پیغمبر محمدۖ کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہے ۔ ایشور کرے یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے احساس کو بڑھائے ۔ ایشور سے چاروں اطراف امن کی دعا کر تا ہوں۔

#RamNathKovind #PmNarendraModi #EidMiladunNabi #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading