نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19′ کی وجہ سے پیدا چیلنجوں نمٹنے کے لئے بدھ کو شہری مدد وزیراعظم فنڈ (پی ایمکیئرس فنڈ) سے 3100 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
اوٹ شدہ فنڈ میں سے دو ہزار کروڑ روپے 50 ہزار وینٹی لیٹر خریدنے کے لئے دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہزار کروڑ روپے تارکین وطن محنت کشوں کی مدد اور 100 کروڑ روپے کورونا ویکسین تحقیق کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔